پی ٹی آئی کے امیدوار صوبائی اسمبلی غلام مصطفیٰ بھٹی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

جمعہ 8 جون 2018 21:18

بوریوالا۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) پی ٹی آئی کے راہنما امیدوار صوبائی اسمبلی غلام مصطفیٰ بھٹی نے ریلی کی صورت میں کارکنان کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے،کارکنان کا جوش و خروش،تہمینہ دولتانہ کے بیٹے عرفان دولتانہ،کسان اتحاد کے ذوالفقار اعوان اور سید سلمان مہدی سمیت دیگر امیدوار بھی کاغذات جمع کروانے آئے،دو امیدواروں کے کاغذات نامکمل ہونے کی وجہ سے واپس کر دئیے گئے،تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا حلقہ پی پی230سے پی ٹی آئی کے راہنما امیدوار صوبائی اسمبلی غلام مصطفیٰ بھٹی نے مقامی عہدیداران،کونسلر بلدیہ اور کارکنوں کے ہمراہ ایک بڑی ریلی کی شکل میں اپنی رہائش گاہ سے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچنے جس میں پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن کے صدر چوہدری اعجاز اسلم،کونسلر بلدیہ میاں عبدالمتین،رائو عزیز الرحمن،شکیل حشمت،شہباز حسین باجا بھٹی،افتخار مٹھو اور دیگر نمائندہ شخصیات اُنکے ہمراہ تھیں غلام مصطفیٰ بھٹی کا شہر میں جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا گیا حلقہ پی پی231 سے تہمینہ دولتانہ کے بیٹے سابق ایم پی اے میاں عرفان دولتانہ نے بھی اپنے درجنوں حامیوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی داخل کروائے پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک ذوالفقار اعوان اور سابق ایم این اے سید شاہد مہدی نسیم کے بیٹے سید سلیمان شاہ کی جانب سے بھی حلقہ پی پی231کیلئے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروائے گئے جو کہ نامکمل ہونے کی وجہ سے واپس کر دئیے گئے اسی حلقہ سے آزاد امیدوار سرفراز احمد نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے،سید سلیمان مہدی شاہ نے حلقہ پی پی229کیلئے بھی کاغذات نامزدگی کی درخواست دی وہ بھی نامکمل تھی اس موقع پر (ن)لیگی راہنما وائس چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی رانا شاہد سرور،چیئرمین یوسی پیر عامر ممتاز چشتی،چوہدری کاشف رامے،چوہدری احسان گھمن،ملک اظہر حیات لنگڑیال،محمد ارشد جوئیہ،رانا محمد وکیل اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔