ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق

جمعہ جون 21:19

ْ چیچہ وطنی۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) قومی شاہراہ پر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق مقامی گاؤں کا رہائشی فیصل اپنی بیوی ثوبیہ اور بہن افشان کے ہمراہ موٹر پر جارہا تھا کہ ہڑپہ ٹال پلازہ کے قریب بے قابو ٹرک نے انکی موٹر سائیکل کو بری طرح کچل دیا،حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار تینوں افراد شدیدزخمی ہوگئے اور طبی امداد سے قبل ہی چل بسے، ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا،پولیس نے ٹرک قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے۔