بلوچستان کے نگران وزیراعلی علائو الدین مری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

جمعہ جون 21:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے جمعہ کے روز گورنر ہائوس میں ایک سادہ پروقار تقریب میں بلوچستان کے نگران وزیراعلی علائو الدین مری سے انکے عہدے کا حلف لے لیا ،حلف برداری کی تقریب میں آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری ،سابقہ صوبائی وزراء ،سابقہ ارکان اسمبلی ودیگر اعلی حکام نے شرکت کی ،علائو الدین مری بلوچستان کے 17ویں وزیراعلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے ۔