پولیٹیکل انتظامیہ کی طر ف سے ہرقسم کی راہداری ،لیوی ،امپورٹ ٹیکس، ایکسپورٹ ٹیکس اکھٹاکرنے کو فوری طورپرروک دیا

جمعہ 8 جون 2018 21:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) وزیر اعظم پاکستان کے فیصلے اور 31 ویں آئینی ترمیم کے پیش نظر قبائلی علاقہ جات کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور قبائلی عوام کو حقوق اور سہولیات کی فراہمی کیلئے چند اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کی طر ف سے ہرقسم کی راہداری ،لیوی ،امپورٹ ٹیکس، ایکسپورٹ ٹیکس اکھٹاکرنے کو فوری طورپرروک دیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ مقامی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کوئی بھی شخص یاایجنسی اپنے دائرہ اختیار میں کسی قسم کے ٹیکس ،لیوی یافیس وصول نہیں کرے گی۔ماسوائے جہاں قومی قوانین لاگوں ہوں جبکہ ایجنسی ڈویلپمنٹ فنڈ سے تمام اخراجات فوری طورپر روک دیئے جائیں اور مختلف قسم ٹیکسوں کی وصولی کیلئے بنائے گئے چیک پوسٹیں ختم کی جائیں ۔تاہم سیکیورٹی کے لئے قائم کی گئی چیک پوسٹوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔اس امرکا اعلان چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ڈویژنل کمشنر ز،ڈپٹی کمشنر اور دیگرمتعلقہ افسران کولکھے گئے ایک مراسلے میں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :