Live Updates

میر ظفر اللہ جمالی کو ان کے جراتمندانہ فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،بابر یوسفزئی

جمعہ 8 جون 2018 21:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے میر ظفر اللہ جمالی کو ان کے جراتمندانہ فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر ظفر اللہ جمالی کا فیصلہ ایک بہترین فیصلہ ہے، میر ظفر اللہ جمالی کی ملک و قوم کے لئے بے شمار خدمات ہیں، میر ظفراللہ جمالی کی شمولیت سے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی واحد جماعت ہے جو تمام پاکستانیوں کے برابر کے حقوق کی بات کرتی ہے میر ظفر اللہ جمالی اور ان کے رفقاء کو پاکستان تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی ترقی اور امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گی انشاء اللہ صوبے سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر وفاق سمیت صوبے میں بھی حکومت بنائیں گی\۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات