سندھ کی سات رکنی نگران کابینہ میں شامل وزراء کوقلمدان سونپ دیے گئے

جمعہ 8 جون 2018 21:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) سندھ کی سات رکنی نگران کابینہ میں شامل وزراء کوقلمدان سونپ دیے گئے ہیں نگران وزیر اعلی کی منظوری کے بعد نگران وزار کے محکموں کونوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ،جمیل یوسف نگران حکومت کے ترجمان ہونگے۔

(جاری ہے)

سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نگران صوبائی وزیرمشتاق شاہ کو آبپاشی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ورکس اینڈ سروسز کا قلمدان جبکہ خیر محمد جونیجو کو زراعت جنگلات، جنگلی حیات، لائیو اسٹاک اور فشری کے محکمے دیے گئے ہیں گئے، نگران صوبائی وزیرجمیل یوسف کو محکمہ اطلاعات، ماحولیات، آئی ٹی اور قانون کا قلمدان جبکہ ڈاکٹر جنید شاہ کو ثقافت، سیاحت، اسپورٹس، یوتھ افیئر اور توانائی کرنل ریٹائرڈ دوست محمد چانڈیو کو معدنیات، بحالیات اور ٹرانسپورٹ ، ڈاکٹر سعدیہ ورک رضوی کو کالج ایجوکیشن، بہبود آبادی، صحت، سوشل ویلفیئر اورسائیمن جان ڈینئل کو انسانی حقوق، کچی آبادی، محکمہ محنت اور اقلیتی امور کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔