ملک آج سچے اور مزاحمتی کردار سے محروم ہو گیا ہے، سینیٹر سسی پلیجو

جمعہ جون 21:30

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما وسینیٹر سسی پلیجو نے کہا ہے کہ ملک آج سچے اور مزاحمتی کردار سے محروم ہو گیا ہے رسول بخش پلیجو صاحب کا شمار بہادر اور اعلی ملکی شخصیات میں ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی عوامی تحریک کے سربراہ اور اپنے چچا رسول بخش پلیجو کی تدفین کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

سینیٹر سسی پلیجو نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رسول بخش پلیجو ایک عظیم انقلابی سچے اور کھرے وطن دوست انسان تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی مسلسل تحریر اور تقاریر کے ذریعے پاکستان کی مظلوم عوام کے حقوق کی بات کی خصوصا سندھ کے مسائل کو اجاگر کیا۔ وہ سینکڑوں کتابوں کے مصنف نامور وکیل تھے ۔ایم آرڈی تحریک کے روح رواں کالاباغ ڈیم سمیت دیگر منصوبوں کے خلاف سندھ کا حقیقی مقف پیش کرکے حقائق سے منحرف نہیں ہوئے ۔وہ قومی عوامی تحریک روح رواں ہیں۔ سسی پلیجو نے کہا کہ رسول بخش پلیجو نے عورتوں کے حقوق کے لئے ایشیا کی سب سے بڑھی جماعت کا سنگ بنیاد رکھی ۔انکا انتقال کسی سانحہ سے کم نہیں۔رسول بخش پلیجو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔