نگران وزیراعلی سندھ فضل الرحمن نے محکمہ داخلہ بلدیات سمیت اہم محکمے اپنے پاس رکھ لئے

جمعہ 8 جون 2018 21:30

نگران وزیراعلی سندھ فضل الرحمن نے محکمہ داخلہ بلدیات سمیت اہم محکمے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) نگران وزیراعلی سندھ فضل الرحمن نے محکمہ داخلہ بلدیات سمیت اہم محکمے اپنے پاس رکھ لیے ہیں سندھ کی 7رکنی نگران کابینہ کے وزرا کو قلمدان تو الاٹ کردیئے گئے ہیں لیکن سندھ کی اہم وزارتیں نگران وزیر اعلی فضل الرحمن کے پاس ہونگی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی کے پاس رہنے والے محکموں میں صوبائی محکمہ داخلہ،جیل خانہ جات،تعلیم،صحت،بلدیات،روینیو،ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن سمیت دیگر اہم کئی محکمے شامل ہیں۔