خواجہ طارق نذیر کا بزرگ سیاستدان رسول بخش پلیجو کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار

رسول بخش پلیجو کی کی وفات سے ملک ایک ترقی پسند، وطن دوست اور جمہوریت نوازسیاستدان سے محروم ہوگیاہے، سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ(ن) سندھ

جمعہ 8 جون 2018 21:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر نے بزرگ سیاستدان رسول بخش پلیجو کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رسول بخش پلیجو کی کی وفات سے ملک ایک ترقی پسند، وطن دوست اور جمہوریت نوازسیاستدان سے محروم ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں خواجہ طارق نذیر نے کہاکہ رسول بخش پلیجو نہ صرف سندھ اور انسانیت سے محبت کرنے والی شخصیت تھے بلکہ وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور ادیب بھی تھے۔

انہوں نے سندھ کے غیو رعوام کو اپنے حقو ق کے حصول کیلئے سیاسی بیداری کی لہر پیداکی۔مرحوم کی سندھ کے لئے بڑی خدمات تھیں۔سندھ کے ایشوز پران کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔خواجہ طارق نذیر نے کہاکہ میں ان کے اہل خانہ اور سندھ کے عوام کے دکھ میں برابرکا شرک ہوں۔انہوں نے دعاکہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائیں اور ان کے اہل خانہ کو صبرجمیل دیں۔

متعلقہ عنوان :