اصغر خان کیس: نوازشریف کا سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

نوازشریف کے وکلا ان کی طرف سے عدالت میں جواب جمع کرائیں گے ،ْ ذرائع

جمعہ جون 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) سابق وزیراعظم نوازشریف نے اصغر خان کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔۔سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کی گزشتہ سماعت پر سابق وزیراعظم نوازشریف کو عدالت طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے جس کے بعد عدالت نے نوازشریف کو وکیل کرنے کی مہلت دے دی جبکہ کیس کے فریقین کو ایک ہفتے میں جواب داخل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے قانون ماہرین سے مشاورت کے بعد اصغر خان کیس میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں بیرسٹر ظفراللہ اور منور اقبال ایڈووکیٹ نوازشریف کی نمائندگی کریں گے اور سابق وزیراعظم کی طرف سے ان کے وکلا جواب جمع کرائیں گے۔واضح رہے کہ اصغر خان کیس کی سماعت اب 12 جون کو ہونا ہے ،ْگزشتہ سماعت پر عدالت نے 21 سویلین کو نوٹس جاری کیے تھے۔