قومی و صوبائی اسمبلیوں سے اسمبلی سے استعفیٰ دینے والے امیدواروں کیخلاف پٹیشن پر پنجاب حکومت الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری

جمعہ جون 21:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نے بلدیاتی نمائندوںکے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخاب میں حصہ لینے کیلئے اپنی نشست سے استعفیٰ دینے اور بلدیاتی ایکٹ2013کیخلاف چیئرمین یونین کونسل42سجاد خان کی پٹیشن پرپنجاب حکومت،،الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا ،،عدالت عالیہ میں سجاد خان نے بلدیاتی ایکٹ2013کے سیکشن28کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ سندھ اور بلوچستان میں ایسی کوئی شرط نہیں ، ایم پی اے اور ایم این اے کی کوالیفکیشن آئین کے آرٹیکل62/63میں دی گئی ہے جہاں ایسی کوئی قدغن نہیں کہ بلدیاتی نمائندہ الیکشن لڑنے کیلئے پہلے استعفیٰ دے، بلدیاتی ایکٹ کا سیکشن28 آئین کے منافی ہے گزشتہ روز عدالت عالیہ نے دائر رٹ پر پنجاب حکومت،،الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔