راولپنڈی: منشیات مقدمہ میں نامزد ملزم کی سزا معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم جاری

جمعہ 8 جون 2018 21:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) لاہور ہائی کورٹ بنچ کے جسٹس شہزاد احمد خان اور جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے منشیات کے مقدمہ میںنامزد ملزم کی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت پر رہائی کا حکم جاری کردیا ،مقدمہ میں نامزد ملزم حسنین انتظار شاہ کیخلاف تھانہ پیرودھائی پولیس نے ایک کلو تیس سو گرام منشیات برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر تے ہوئے گرفتار کیا تھا جبکہ ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پرساڑھے چار سال قید سخت کی سزا سنائی تھی گزشتہ روزدوران سماعت عدالت عالیہ نے ملزم کی سزامعطل کرتے ہوئے ضمانت پر رہائی کاحکم جاری کر دیا۔