صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت:امتیاز عرف تاجی کھوکھر وغیرہ کیخلاف جزوی بحث کے بعد سماعت13 جون تک ملتوی

جمعہ جون 21:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی گلزار احمد خالد نے پیپلز پارٹی کے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر کے بھائی امتیاز عرف تاجی کھوکھر وغیرہ کیخلاف صابرہ بی بی قتل کیس میں جزوی بحث کے بعد سماعت13 جون تک ملتوی کردی، مقدمہ میں نامزد ملزمان امتیاز عرف تاجی کھوکھر، فرخ کھوکھر، عمر کھوکھروغیرہ کیخلاف تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے پلاٹ کا تنازع پر فائرنگ سے صابرہ بی بی نامی خاتون کوقتل کرنے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا گزشتہ روز دوران سماعت مدعی مقدمہ راجہ یعقوب کے کونسل نے لیڈی ڈاکٹر کے بیان پر جزوی بحث کی جس کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی۔