پولیس کانسٹیبل قتل کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت

انسداد دہشتگردی راولپنڈی عدالت میں گوہان کے بیان ریکارڈ ، بارود برآمدگی کیس کے ملزم پر فرد جرم عائد

جمعہ 8 جون 2018 21:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے پولیس کانسٹیبل قتل کیس سمیت دیگر مقدمات میں گواہان کے بیان ریکارڈ کرتے ہوئے بارود برآمدگی کیس کے ملزم پر فرد جرم عائد کر دی ،گزشتہ روزعدالت نے پولیس مقابلہ کے مقدمات میں ملزم عدنان کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت گیارہ جون ،ملزم ایاز علی کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت تیس جون ،بارود برآمدگی کے مقدمہ میں ملزم اسلام پر فرد جرم عائد کر کے سماعت بائیس جون جبکہ تھانہ کوٹلی ستیاں کے پولیس کانسٹیبل قتل کیس میں ملزم قمر زیب کے خلاف چودہ دن میں چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے بائیس جون تک پولیس کی التوا کی درخواست منظور کر لی ۔