ا سلام آباد، تھانہ کوہسار کی حدود میں25 سالہ نوجوان میٹرو بس کے نیچے آکر جاں بحق

جمعہ 8 جون 2018 21:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) تھانہ کوہسار کی حدود میں25 سالہ نوجوان میٹرو بس کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا ،سیکورٹی عملہ نہ ہونے کی وجہ سے شہری نے جلد بازی میں روڈکراس کرنے کی کوشش کی جس سے حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بلیو ایریا اسٹاک چینج کے قریب آزاد کشمیر کے رہائشی پچیس سالہ فیصل جو سعودی پاک ٹاور میں اے سی ٹیکنیشن کا کام کرتا تھا کام سے باہر گیا اور جلد بازی میں بلیو ایریا سائیڈ پر آنے کی کوشش کرتے ہوئے شارٹ کٹ اختیار کرتے ہوئے انڈر پاس کی بجائے میٹرو روڈ کراس کرنے کی کوشش کی جس سے شہری کی میٹرو بس سے ٹکر ہوگئی جسے زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فیصل جاں بحق ہوگیا۔

شہریوں کے مطابق روڈ پر میٹرو بس کا سکیورٹی عملہ موجود نہیں تھااور سکیورٹی عملے کی عدم موجودگی کی وجہ سے شہری میٹرو ٹریک تک پہنچا جس سے وہ میٹرو بس کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت فیصل سعید کے نام سے ہوئی ہے اسکی عمر پچیس سال ہے جس کا تعلق کشمیر سے تھا جو سعودی پاک ٹاور میں اے سی ٹیکنشن کا کام کرتا تھا اور جاں بحق ہونے والی کی نعش اس کے آبائی علاقہ میں بھجوا دی گئی ہے۔۔۔۔۔