انتخابات 2018ء ، سا بق اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی لسبیلہ/ گوادر سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

جمعہ 8 جون 2018 21:45

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) انتخابات 2018ء میں حصہ لینے کیلئے سا بق اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی لسبیلہ/ گوادر قومی نشست کیلے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیی.محمد اسلم بھوتانی کے اچانک فیصلے پر انکے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر سینکڑوں کارکنان حب پہنچ گئے شاندار استقبال کیا گیا.

(جاری ہے)

سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کاغذات جمع کرنے کا مرحلہ ہے ہم نے بھی جمع کی ہیں قومی اسمبلی کی نشست کیلے کسی سے اتحاد نہیں ہے یہ بعد کی باتیں ہیںانہوں نے کہا کہ صوبائی نشست پر میرے بڑے بھائی سردار محمد صالح بھوتانی لڑے رہے میں انکی حمایت کرتا ہوں ہم لسبیلہ اور گوادر کے عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں اتر رہے ہیں سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی نے مزید کہا کہ سی پیک سے انشا اللہ پہلے گوادر پھر بلوچستان پاکستان مستفید ہو گا ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی سمیت کسی بھی جماعت میں شمولیت وقت اور عوامی مفاد کو دیکھ کر کرونگا ابھی شروعات ہے عوام سے درخواست ہے کہ میری پچھلی کارکردگی کو دیکھ کر ووٹ دیں اگر بہتر ہے تو انتخاب کریں انشاء اللہ مزید خدمت کرونگا۔