Live Updates

تحریک انصاف بلوچستان کی عوام کی آخری امید ، اقتدار میں آکر ہنگامی بنیادوں پر بلوچستان کی عوام کو ریلیف فراہم کریں گے ،یار محمد رند

جمعہ 8 جون 2018 21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی عوام کی آخری امید ہے اقتدار میں آکر ہنگامی بنیادوں پر بلوچستان کی عوام کو ریلیف فراہم کریں گے صوبے کی عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے حقوق اور ترقی کی بات کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابقہ سیکرٹری، کمشنر میر اسلم جمالی کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میر اسلم جمالی کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت خوش آئند ہے امید کرتے ہیں کہ میر اسلم جمالی پارٹی کی مقبولیت اور فعالیت کے لئیے دن رات محنت کریں گے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی عوام کا احساس محرومی ختم کریں گی بلوچستان کی ترقی اور امن کے لئے بہتر پالیسی دیں گے بلوچستان کی عوام کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند نے میر علا الدین مری کو نگران صوبائی وزیر اعلی منتخب ھونے پر مبارکباد پیش کرتے ھوئے کہا کہ امید کرتے ھیں کہ نگران وزیر اعلی بلوچستان بلوچستان میں بہتر الیکشن کرانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے وہ سابقہ آر اوز کی طرح الیکشن نہیں کروائے گے انہوں نے کہا کہ علا ئوالدین مری بلوچستان کی عوام کی خدمت بلا رنگ و نسل کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات