یوم القدس کے موقع پر ضلع سانگھڑ میں فلسطین کے مسلمانوں کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں

جمعہ 8 جون 2018 21:47

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) یوم القدس کے موقع پر ضلع سانگھڑ میں فلسطین کے مسلمانوں کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ مسلم ممالک کے سربراہان فلسطین کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعة الوداع کے موقع پر عالمی یوم القدس کے دن کی مناسبت سیضلع بھر جس میں ٹنڈوآدم ۔سنجھورو۔

شاہ پور چاکر۔جام نواز علیاور شہدادپور میں ریلیاں نکال کر فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا اس موقع پر شرکا نے ریلی میں ہاتھوں میں پاکستانی پرچم سمیت آزادی القدس کے پرچم کے ساتھ ساتھ پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل کے مخالف نعرے درج تھے یوم القدس کے سلسلے میں ریلی حیدری امام بارگاہ سے پریس کلب تک نکالی گئی، ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ریلی کی قیادت شیعہ علما کونسل کے رہنما ارشاد علی رند,غلام مصطفی ملاح۔

(جاری ہے)

مولانا قلیم چانڈیو۔عرفان لسکانی۔لیاقت علی لسکانی۔غلام رسول شاہ۔ نور محمد۔متعدہ مجلس عمل کیرہنماظہیر بابر جتوئی اورمحمد طفیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کہ وہ فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریے۔ بیت المقدس کی آزادی پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔ مسلمان اقوام کو چاہئیے کہ متحد ہو کر قبلہ اول کی آزادی کیلئے جدوجہد کریں، دنیا کی کوئی بھی طاقت اسرائیل کی بربادی اور فلسطین کی آزادی کو نہیں روک سکتی ضلع کی پولیس کی جانب کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے ڈی ایس پی آصف آرائیں نے فول پروف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔