ٹنڈوالہ یارہائیڈرو یونین اور حیسکو ایس ڈی او 1کے درمیان معمولی تکرار کے بعد تصادم، گھونسوں ، لاتوں کا آزادانہ استعمال

جمعہ 8 جون 2018 21:47

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء)ٹنڈوالہ یارہائیڈرو یونین اور حیسکو ایس ڈی او 1کے درمیان معمولی تکرار کے بعد دونوں میں تصادم شروع ہوگیا ہونے والے تصادم میں گھونسوں ، لاتوں کا آزادانہ استعمال ہوا جس کے بعد ہائیڈرو یونین کے درجنوں ورکروں نے ہائیڈرو یونین کے ڈویزنل چیئرمین خالد قائم خانی کی قیادت میں ایس ڈی او حیسکو 1کے خلاف حیسکو آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایس ڈی او 1کے خلاف سخت نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین سے ہائیڈرو یونین ڈویزنل چیئرمین خالد قائم خانی ، سعید خانزادہ ، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی 1مجیب سیال ، عوامی کام کرنے کے بجائے منتھیلیاں وصول کرتا ہے جبکہ ملازمین کے جائز کاموں پر بھی رشوت طلب کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ایس ڈی 1آئے دن بلا جوازملازمین کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے اور انہیں حراساں بھی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ایس ڈی حیسکو 1کو برطرف کیا جائے بصورت دیگر حیسکو ملازمین بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے دوسری جانب ایس ڈی 1مجیب سیال پر اپنے اوپر ہونے والے تشدد کا مقدمہ درج کرانے کے لئے اے سیکشن تھانے پہنچ گئے ۔