ٹنڈوالہ یار میں شیعہ علما کونسل کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر القدس ریلی نکالی گئی

جمعہ جون 21:47

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) ٹنڈوالہ یار میں شیعہ علما کونسل کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر القدس ریلی مسجد علی ابن الحسین سے لیاقت گیٹ تک نکالی گئی ریلی کی قیادت ضلع جنرل سیکرٹری فرحان پتافی اور شکیل شاہ ودیگر نے کی ریلی میں شریک شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر فرحان پتافی۔

(جاری ہے)

شکیل شاہ۔ضمیر حیدر۔سجاد کربلائی، شیر محمد لاشاری نے احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام عالم اسلام کو مل کر القدوس کی آزادی کے لئے آواز بلند کرنی چاہئے اور اقوام متحدہ کو چاہیے کے وہ اپنا کردار ادا کرے اور اسرائیل کے خلاف کاروائی کو یقینی بنائے۔