ٹنڈوالہ یار حیسکو کی غفلت اور لاپرواہی نے بچے کی جان لے لی

جمعہ 8 جون 2018 21:47

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) ٹنڈوالہ یار حیسکو کی غفلت اور لاپرواہی نے بچے کی جان لے لی۔ ٹنڈوالہ یار کے حیدرآباد روڈ پر واقع پٹھان کالونی کے مقام پر 11 ہزار وولٹیج کی تار ٹوٹ کر ٹرک پر جاگری۔

(جاری ہے)

جسکے نتیجے میں ٹرک کے نیچے ویلڈنگ کا کام کرنے والا14 سالہ شیمیر پٹھان موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ 25 سالہ اعظم شاہ کرنٹ لگنے سے جھلس کر شدید زخمی ہوگیا عینی شاہدین کے مطابق حادثے کا شکار افراد گاڑی کے نیچے کام کررہے تھے کہ اچانک تار گرنے سے گاڑی میں کرنٹ آگیا۔ حادثے کا شکارہونے والوں کو سول ہسپتال پہنچایا جہاں سے اعظم شاہ کو تشویشناک حالت کے باعث حیدرآباد روانہ کردیا۔۔

متعلقہ عنوان :