حضرو ، مین روڈ پر دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات، چار مسلح افراد نے خواتین سے طلائی زیورات اور نقدی چھین لی

جمعہ 8 جون 2018 21:50

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) شمس آباد مین روڈ پر دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات، چار مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر خواتین سے طلائی زیورات اور نقدی چھین لی، ایک روز میں ڈکیتی کی دو وارداتوں سے عوام عدم تحفظ کا شکارہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ رنگو کی حدود میں سہہ پہر کے وقت شمس آباد کے قریب گاڑی میں سوار دو خواتین اور ڈرائیور کو اسلحے کی نوک پر چار مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے خواتین سے طلائی زیورات اور نقدی چھین لی جبکہ اسی روزہی حاجی شاہ کے مقام پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے ٹھیکیدار سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے دن دھارے بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر عوام احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او اٹک سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔