جامعہ اسلامیہ غوثیہ تلہ گنگ روڈ چکوال میں48واں سالانہ جلسہ دستار فضیلت کا انعقاد

جمعہ 8 جون 2018 21:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) جامعہ اسلامیہ غوثیہ تلہ گنگ روڈ چکوال میں48واں سالانہ جلسہ دستار فضیلت منعقد ہوا، جلسہ جمعتہ المبارک کے موقع پر ہرسال رمضان المبارک میں منعقد ہوتا ہے جس کی صدارت جمعہ کو پیر سید ریاض الحسن شاہ مہتمم جامعہ اسلامیہ غوثیہ نے کی، جلسہ زیر نگرانی پیر سید مراتب علی شاہ، پیر سید لقمان شاہ اور پیر سید افتخار الحسن شاہ منعقد ہوا، پیر سید سعادت علی شاہ آستانہ عالیہ چورہ شریف نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ دین کی سربلندی اور ملک کی ترقی کا راز حضور نبی اکرمؐ کے بتائے ہوئے راستوں اور ان کی تعلیمات اور قرآن مجید سے منسلک رہنے میں ہے، جامعہ کی خدمات میں پیر سید ریاض الحسن شاہ کا سالانہ دورہ تفسیر القرآن ایک بہت بڑی کاوش ہے، جامعہ سے حفظ قرآن مکمل کرنیوالے حفاظ کرام اور دورہ تفسیر القرآن کے طلباء کرام کی دستار بندی کی گئی، ملک بھر سے آنیوالے علمائے کرام نے اپنے اپنے خطابات میں دین اور ملک کی سلامتی پر روشنی ڈالی، جلسہ کے اختتام پر پیر سید ریاض الحسن شاہ نے اپنے خصوصی خطاب میں قرآن پاک سے مضبوط تعلق قائم کرنے پر زور دیا تاکہ قیامت کے دن نبی کریمؐ کی شفاعت نصیب ہو، آخری دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ سے رو رو کر استدعا کی کہ آپس میں تفرقہ نہ ڈالو ، سٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ عرب شہزاد رضوی ولانہ نے سرانجام دیے۔

متعلقہ عنوان :