بیت المقدس پر اسرئیلی کے غاضبانہ قبضے کے خلاف القدس ریلی کا انعقاد

جمعہ جون 21:50

سکھر۔ 8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) شیعہ علماء کونسل پاکستان،، جعفریہ یوتھ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے بیت المقدس پر اسرئیلی کے غاضبانہ قبضے کے خلاف القدس ریلی نکالی گئی۔ جاری کرد اعلامیہ کے مطابق ریلی کا آغاز مرکزی امام بارگاہ غریب آباد سے ہوا اور سکھر پریس کلب پہنچی، ریلی کی قیادت ضلعی صدر مولانا ریاض حسین روحانی نے کی۔

ریلی کے شرکاء نعرے بلند کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیل کی جانب سے ناجائز قبضہ کرنے اورفلسطین کی عوام پر اآئے دن ڈھائے جانے والے مظالم ، دہشتگردی، بربریت ، قتل عام کے خلاف اور انسانی ناسوز واقعات کے خلاف مسلمانوں کو چاہئے کہ بیت المقدس کی حرمت اور فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنا کردار ادا کریں۔ اقوام متحدہ اور مسلم ممالک کے اتحاد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بیت المقدس کی آزادی کے لئے بھرپور کردار اداکریں۔