ضلع سکھر پولیس کی کارروائیاں، 24 جواری گرفتار کر لیے گئے

جمعہ جون 21:50

سکھر۔ 8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) ضلع سکھر پولیس کی کاروائیاں، 24 جواری گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق دبر تھانہ پولیس کی کاروائی کر کے 4 جواریوں کو گرفتار کر لیا ان کے قبضے سے آکڑا پرچی بک موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ،ملزمان کے خلاف تھانہ دبر میں کرائم نمبر23/2018 دفعہ A 5 جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان میں احمد علی شوکت چوہان ، دہنی بخش، شوکت برڑو شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی کی قیادت میں ایئرپورٹ تھانہ کی حدود بچل شاہ میں کاروائی کرکے 20 جواریوں کو گرفتار تاش کے پتے جوا کی دیگر اقسام کی گیمز موبائل سمیت نقدی سمیت گرفتار کیاگیا، ملزمان کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں کرائم 40/2018 دفعہ A 5 جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ملزمان میں ولی داد، احمد علی، نوید، سرفراز، شفیق ، امداد و دیگر شامل ہیں ۔،ایس ایس پی سکھرنے پو لیس پارٹی کو شاباش کا پیغام دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :