بندھانی برادری انتخابات میں حصہ لے گی

جمعہ جون 21:55

سکھر۔ 8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) بندھانی برادری انتخابات میں حصہ لے گی ،جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 24پر بندھانی برادری کے رہنمائوں حاجی مسلم بندھانی اور ایڈوکیٹ ایم شکیل بندھانی راجپوت نے ریٹرنگ افسر کے دفتر سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بندھانی برادری کا اجلاس حاجی شریف بندھانی کے زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری حاجی یامین عباسی، ایڈیشنل سیکرٹری عبدالجبار راجپوت، خازن حافظ محمد شعیب سمیت برادری کے معززین نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں حاجی شریف بندھانی نے کہا کہ 30سال سے سکھر میں اقتدار کی سیاست کرنیوالوں نے عوامی مفادات کو کبھی کوئی اہمیت نہیں دی، یہی وجہ ہے کہ سندھ کا تیسرا بڑا شہر آج مسائلستان بن چکا ہے، عوام نے ہمارے امیدوار کو کامیابی دلائی تو جس طرح ہم نے نواں گوٹھ کے مسائل کو حل کرایا ہے اسی طرح سکھر شہر کے مسائل کو حل کراکر اسے وہ مقام دلائینگے جو کہ اس کا حق بنتا ہے۔