لاڑکانہ میں پانچویں روز بھی کاغذات نامزدگی فارم جمع کرانے کا سلسلہ جاری

جمعہ 8 جون 2018 21:55

لاڑکانہ۔ 8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) لاڑکانہ ضلع کے قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں کے لئے عام انتخابات 2018ء میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کی جانب سے پانچویں روز بھی اپنے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرانے کے لئے اپنے کارکنان اور ریلیوں سمیت ریٹرننگ افسر کے پاس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے رہنماء بابو سرفراز نے این اے 200 اور 201 کے لئے متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماء سید اکبر شاہ راشدی نے پی ایس 12 پر متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ مختلف سیاسی سماجی جماعتوں کے رہنماؤں کا بھی کاغذات نامزدگی فارم جمع کرانے کا سلسلہ جاری رہا۔