بلیو ایریا میں میٹرو بس ٹریک پھلانگنے کی کوشش کے دوران نوجوان بس سے ٹکرا کر جاں بحق

جمعہ 8 جون 2018 21:55

بلیو ایریا میں میٹرو بس ٹریک پھلانگنے کی کوشش کے دوران نوجوان بس سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تجارتی مرکز بلیو ایریا میں میٹرو بس ٹریک پھلانگنے کی کوشش کے دوران نوجوان بس سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل سعید نامی نوجوان سعودی پاک ٹاور میں اے سی ٹیکنیشن کا کام کرتا تھا جس کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔پولیس کے مطابق فیصل سعید شارٹ کٹ روڈ عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک میٹرو بس سے ٹکرا گیا۔