الیکشن کمیشن نے مقامی حکومتوں کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردیئے ہیں

چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد اور کنٹونمنٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز عام انتخابات 2018ء کے نتائج جاری ہونے تک منجمند رہیں گے،الیکشن کمیشن

جمعہ 8 جون 2018 21:55

الیکشن کمیشن نے مقامی حکومتوں کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردیئے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے مقامی حکومتوں کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردیئے ہیں۔ چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد اور کنٹونمنٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز عام انتخابات 2018ء کے نتائج جاری ہونے تک منجمد رہیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں قائم مقامی حکومتوں کے فنڈز منجمند کردیئے گئے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ عام انتخابات کے پر امن اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے کیا ہے تاکہ اس بات کو یقنی بنایا جائے کہ مقامی حکومتیں انتخابات پر اثر انداز نہ ہو سکیں۔