بجلی کے شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،ْوزیر توانائی سید علی ظفر کی ہدایت

جمعہ 8 جون 2018 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) وفاقی وزیرتوانائی سید علی ظفر نے پاور ڈویژن کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کے شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ بجلی کی طلب کو پورا کرنے، توانائی بہتر بنانے اور توانائی کی بچت کے لئے ضروری اقدامات کی ضرورت ہے ۔ اس حوالے سے ایک جامع اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو یہاں پاور ڈویژن کے افسران کے ساتھ تعارفی ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹر پاورڈویژن یوسف نسیم کھوکھر، ایڈیشنل سیکرٹری پاورڈویژن، ایم ڈی پیپکو، ایم ڈی این ٹی ڈی سی اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ سیکرٹری پاور ڈویژن نے وفاقی وزیر کو بجلی کی پیداوار، طلب، ترسیل اور تقسیم سمیت بجلی کے شعبے کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے رمضان کے مہینے کے لئے کابینہ کی طرف سے منظور کئے جانیوالے لوڈ مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔ سید علی ظفر نے ہدایت کی کہ بجلی کے شعبے کی کارکردگی بہتر اور پائیدار بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :