Live Updates

خیبر پختونخوا نے فاٹا میں پولیٹیکل ایجنٹ کا عہدہ تبدیل کردیا

جمعہ 8 جون 2018 21:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) خیبر پختونخوا حکومت نے آئین کے ایکٹ 2018 (25ویں ترمیم) کے تحت وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ (فاٹا) میں پولیٹیکل ایجنٹ کا عہدہ تبدیل کرتے ہوئے انہیں ان کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر کے عہدہ دے دیا۔خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹس کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدے میں تبدیل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ 25ویں ترمیم کی 31 مئی کو صدر ممنون حسین کے دستخط کے بعد قانون کا حصہ بن گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 27 مئی کو خیبر پختونخوا کی اسمبلی میں اس بل کی توثیق کی گئی تھی۔یاد رہے کہ 24 مئی کو فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضام کے حوالے سے 31ویں آئینی ترمیم کا بل حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کے درمیان افہام و تفہیم کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جسے بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کر لیا گیا۔قومی اسمبلی اجلاس میں فاٹا اصلاحات بل کی منظوری کے لیے رائے شماری کی گئی جس کی حمایت 229 میں اراکین نے ووٹ دیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ایک روز بعد سینیٹ میں بھی 31ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات