نوشکی میںانتخابی سرگرمیاں عروج پرپہنچ گئی،کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ جاری

جمعہ 8 جون 2018 21:57

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) نوشکی میںانتخابی سرگرمیاں عروج پرپہنچ گئی،کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ جاری رہا، قومی وصوبائی اسمبلی کے نشستوں پر ریٹرننگ آفس نوشکی میں کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ جاری رہا،این اے 268کے قومی نشست کے لئے مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ،بی این پی کے جانب سے میر ہاشم نوتیزئی،میر بہادر خان مینگل،نیشنل پارٹی کے جانب سے فاروق بلوچ،پی ٹی آئی کے جانب سے سرداراورنگزیب رخشانی،بی این پی عوامی کے منظوراحمد محمدحسنی،آزاد امیدوار سردارزادہ عمیر محمد حسنی،حاجی محمد عثمان سید بلانوشی اور پی بی 33نوشکی سے بی این پی کے میر بابورحیم مینگل،سابق ایم پی اے میر غلام دستگیر بادینی،نیشنل پارٹی کے خیربخش بلوچ،ڈسٹرکٹ چیئرمین میر اورنگزیب جمالدینی،چنگیز خان بادینی،شیر احمد بادینی،منیر احمد ریکی،ثناء اللہ بادینی،منظور احمد زئی مینگل ،صاحبزادہ آغا عزیز شاہ،لکی محمد اقبال مینگل ،بی این پی عوامی کے میر ایوب بادینی ،جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مفتی فداالرحمن ،آزاد امیدواروحید عامر سمالانی نے ریٹرننگ آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کئے ،علاوہ ازیں مختلف امیدوار اپنے حامیوں کے ہمراہ جلوس کے شکل میں ریٹرننگ آفس پہنچے ،جبکہ ریٹرننگ آفس کچھا کچ بھراہواتھااور آفس میں جشن کا سماں تھا،