یوسف رضاگیلانی کے تینوں صاحبزادوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

جمعہ 8 جون 2018 21:59

یوسف رضاگیلانی کے تینوں صاحبزادوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
ملتان۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) سابق وزیراعظم اورپاکستان پیپلزپارٹی سینئررہنما سیدیوسف رضاگیلانی کے تین صاحبزادوںنے جمعہ کو ملتان سے قومی وصوبائی حلقوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ۔

(جاری ہے)

سید عبدالقادرگیلانی نے این اے 154،سیدعلی موسیٰ گیلانی نے این اے 157،اورسید علی حیدرگیلانی نے پی پی 211کے لئے کاغذات جمع کروائے ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماسیدناظم حسین شاہ نے بھی پی پی 212کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ۔یہ تمام امیدوار ریلی کی صورت میں ریٹرننگ افسرکے دفترپہنچے ۔