اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرکے رشوت وصول کرنے والے ضلع چنیوٹ کے گرداورکو رنگے ہاتھوںگرفتار کرلیا

جمعہ 8 جون 2018 21:59

فیصل آباد۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طارق قریشی کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرکے رشوت وصول کرنے والے ضلع چنیوٹ کے گرداورکو رنگے ہاتھوںگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے رہائشی نے اینٹی کرپشن کو درخواست گزاری تھی کہ گرداور نذیر حسین اس سے کام کے عوض چار لاکھ روپے رشوت کا تقاضا کر رہا ہے جس پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش) چنیوٹ محمد یونس کو کارروائی کا حکم دیا اور ٹیم نے چھاپہ مار کر گرداور کو رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :