میپکونے 2ارب 83کروڑروپے کی لاگت سے 8میگاپراجیکٹس مکمل کرلئے ہیں، چیف ایگزیکٹومیپکو

جمعہ 8 جون 2018 22:00

ملتان۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کے لئے ٹرانسمیشن سسٹم کی خامیوں کو دور کرنے کے 8میگا پراجیکٹس مکمل کرلئے ہیں ۔ 2ارب 83کروڑروپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے ان منصوبوں سے ریجن کے مختلف علاقوں میںلاکھوں صارفین کورمضان المبارک اور موسم گرما میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہوگئی ہے ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے ہنگامی بنیادوں پر بجلی کے ترسیلی و تقسیمی نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے احکامات دئیے ۔ میپکو کے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) نے پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد نواز ندیم کی سربراہی میں ٹیموں نے گرڈاسٹیشنوں اور ٹرانسمیشن لائنوں سے بجلی کی ترسیل میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے کے لئے منصوبے شروع کئے ۔

(جاری ہے)

22کروڑ50لاکھ روپے کی لاگت سے 66KVکوٹ سلطان گرڈاسٹیشن کی استعدادکار بڑھاکر 132KVلیول کی گئی جس میں 20/26ایم وی اے کے مزید 2پاورٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ۔ 25کروڑ10لاکھ روپے کی لاگت سے 66KVمیکلوڈگنج گرڈاسٹیشن کی استعدادکار بڑھاکر 132KVکی گئی جس میں 20/26ایم وی اے کے مزید 2پاورٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ۔22کروڑروپے کی خطیر لاگت سے 66KVمروٹ گرڈاسٹیشن کی استعدادکار بڑھاکر 132KVکی گئی جس میں 20/26ایم وی اے کے مزید 2پاورٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ۔

22 کروڑروپے سے 66KVمنچن آبادگرڈاسٹیشن کی استعدادکار بڑھاکر 132KVکی گئی جس میں 20/26ایم وی اے کے مزید 2پاورٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ۔21 کروڑروپے سے 66KVکروڑلعل عیسن گرڈاسٹیشن کی استعداد132KVپر بڑھا کر 20/26ایم وی اے کے مزید 2پاورٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ۔22 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے 66KVچوٹی گرڈاسٹیشن ڈی جی خان کی استعدادبڑھاکر 132KVکی گئی اور اس میں مزید 20/26ایم وی اے کا ایک پاورٹرانسفارمر نصب کیاگیا۔

کوٹ سلطان سے کروڑ لعل عیسن تک بجلی پہنچانے کے لئے 132KVکی نئی ٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی اس میگاپراجیکٹ پر 99کروڑ80لاکھ روپے خرچ کئے گئے ۔ منچن آباد سے میکلوڈگنج تک بجلی پہنچانے کے لئے 41کلومیٹر طویل132KVاستعدادکارکی نئی ٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی اس منصوبے پر 47کروڑ80لاکھ روپے لاگت آئی ان منصوبوں کی تکمیل سے مذکورہ علاقوں میں اوورلوڈنگ اور سسٹم کونسٹرینٹس کا مکمل خاتمہ ہوگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :