Live Updates

ن لیگ ہی عام انتخابات میں بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی ، شیخ طارق رشید

جمعہ 8 جون 2018 22:00

ملتان۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لوٹوں، بھگوڑوں کی جماعت بن چکی ہے جس کا نہ کوئی منشور ہے نہ کوئی نظریہ (ن) لیگ ہی عام انتخابات میں بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے مسلم لیگ (ن) لیگ یوتھ ونگ کے ضلعی صدرعبد الرحمن فری کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں عامر سعید انصاری، رانا سجاد، ارشد بوٹا، شیخ عمران ارشد، شیخ عمران لیاقت، محمود قریشی، آفتاب جٹ، شیخ عمران، رفیق کریمی، شہاب خان، چوہدری آصف انصاری، ڈاکٹر علی شیر، حسن جوئیہ ودیگر موجود تھے شیخ طارق رشید نے مزید کہا کہ (ن) لیگ عوامی جماعت ہے اور وفاق کی علامت ہے جس کو دیوار سے لگانے والے خود دیوار سے لگ جائیں گے پیپلز پارٹی کی سیاست ختم ہو چکی اب عمران خان کی سیاست کے ختم ہونے کا وقت بھی آن پہنچا ہے عوام (ن) لیگ کو ہی 25جولائی کو شیر کے نشان پر نشان لگا کر بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرائیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات