این اے 155کیلئے مسلم لیگ ن کے شیخ طارق رشید اورپی پی 214-215کے لئے ملک انور علی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

جمعہ جون 22:00

ملتان۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے این اے 155 کے لیئے سابق ایم این اے شیخ طارق رشید ، صوبائی حلقہ پی پی 214,215 کے لیئے ملک انور علی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، اس موقع پر حلقہ کی یونین کونسلز کے چیئرمین شیخ ندیم اکبر ، اختر عالم قریشی ،اسلم ڈوگر ، قسور بھٹی ، زاہد بشیر قریشی ، اسلم ہمایوں ، رسالت شیروانی کے علاوہ ضلعی صدر مسلم لیگ ن محمد بلال بٹ ،جمشید ترین ، عرفان جوئیہ ، ہاشم رشید ، آفتاب اعوان ودیگر لیگی رہنمااور ورکرز کثیر تعداد میں موجود تھے ،اس موقع پر شیخ طارق رشید نے میڈیا سے بھی گفتگو کی اور کہاکہ ہم نے ہمیشہ حلقے کی حقیقی معنوں میں خدمت کی اور آئندہ بھی مسلم لیگ ن کے مشن کے مطابق ملکی ترقی ، عوام کی خوشحالی اور آئین کی بالا دستی کے لیئے اپنا کردار ادا کرتے رہینگے ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے شیخ طارق رشید کے لیئے دعا بھی کرائی ، جبکہ واپسی پر پی پی اور ن لیگ کے رہنماوں وکارکنان کا ٹکراو بھی ہوا اور تلخ کلامی ، نعرے بازی بھی ہوئی ، ن لیگی کارکنان نے طارق رشید کے حق میں نعرے بازی کی اور انہیں پھلوں کے ہار بھی پہنائے ۔