Live Updates

تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے این اے 151 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

جمعہ 8 جون 2018 22:00

ملتان۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے این اے 151 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اس دفعہ الیکشن میں پانچ فیصد خواتین کو جنرل الیکشن میں نمائندگی دینے کو کہا ہے جو نہایت خوش آئند ہے اس اس بنیاد پر وہ الیکشن میں حصہ لینا چاہتی ہیں تاکہ جنوبی پنجاب کی نمائندگی خاتون کے طور پر سامنے آسکیں۔

اگر عمران خان نے ٹکٹ دے دیا تو وہ انشاء اللہ کامیاب ہو کر نہ صرف حلقے کی عوام کیلئے ترقی اور خوشحال کیلئے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں گی بلکہ جنوبی پنجاب کی خواتین کی آواز بنیں گی اور خواتین کے مسائل کے متعلق اسمبلی میں بھرپور طریقے سے نمائندگی کریں گی اور ان کے حل کیلئے بھرپور کوشش کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس حلقے کے بارے میں جو فیصلہ کریں گے وہ انہیں قبول ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات