اوور لوڈاور زائد کرا یہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون

جمعہ 8 جون 2018 22:00

خانیوال۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) آئی جی موٹروے پولیس امجد جا وید سلیمی ، ڈی آئی جی سنٹرل زون احمد ارسلا ن ملک،ایس ایس پی سیکٹر II- ، ملتان غلام جعفرکے حکم پر بیٹ نمبر 18 ، خانیوال میں ڈی ایس پی حا فظ احمد نعمان کی زیر نگرانی اوور لوڈاور زائد کرا یہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاو،ْن کیا گیا جس میں ایسی تمام بسوں اور ویگنوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی گئی اوران کو بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کو سختی سے بریف کیا گیاکہ کسی بھی صورت اوور لوڈنگ اور ا وور چارجنگ پر معافی نہ ملے گی ۔

(جاری ہے)

کیونکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح عوام الناس کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔