خانیوال میونسپل کمیٹی کا ترمیمی بجٹ اجلاس2017-18کاانعقاد

جمعہ جون 22:00

خانیوال۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) خانیوال میونسپل کمیٹی کا ترمیمی بجٹ اجلاس2017-18زیرصدارت سینئر ممبر ملک عاشق حسین کھوکھر منعقد ہوا جس میں چیئرمین بلدیہ مسعود مجید خان ڈاہا ،،ڈاکٹر اظہر بھٹی، رائو امان اللہ ایڈووکیٹ ،بشریٰ لطیف، چوہدری زاہدویگرنے شرکت ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 38کروڑ86لاکھ روپے کا بجٹ پیش کیا جس کو اکثریت رائے نے منظور کیا۔جبکہ شیخ فتح علی اور عمر حیات گل نے اعتراض کیا شیخ فتح علی اور عمر حیات گل نے رجسٹر ڈ حاضری پر حاضری بھی نہیں لگائی۔ اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ اسی دوران وائس چیئرمین رانا عبدالرحمن دیگر ممبران سمیت اجلاس میں آئے اور آتے ہی توں تکرارشروع کردی اور کہاکہ ہم اس غیر آئینی اجلاس کو نہیں مانتے ۔

متعلقہ عنوان :