چکوال ، ڈپٹی کمشنر غلام صغیرشاہد کا سبزی اور فروٹ منڈی کا دورہ

سبزیوں اور پھلوں کی بولی کے طریقہ کار اور تھوک نرخوں کا جائزہ لیا

جمعہ 8 جون 2018 22:01

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر غلام صغیرشاہد نے کل علی الصبح سبزی اور فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سبزیوں اور پھلوں کی بولی کے طریقہ کار اور تھوک نرخوں کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں سبزی اور پھلوں والی دوکانوں پر بھی گئے۔۔ تاکہ پرچون کی سطح پر عوام کو اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی سرفراز کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کے تھوک ر یٹس کی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے تاکہ پرچون کی سطح پر عوام کو اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔اس موقع پر ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال خان افتخار خان نے کہا کہ اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ،زخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کوکسی صورت بر داشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :