سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سلطان حیدر علی نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی داخل کرا دئیے

جمعہ جون 22:01

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سلطان حیدر علی نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ اپنے کاغذات نامزدگی حلقہ پی پی 21پر داخل کرا دئیے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کے روز بھون چوک سے ایک بڑا جلوس لیکر سابق رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال کے ڈیرے پر گئے جہاں پر کاغذات نامزدگی داخل کروانے سے قبل دونوں امیدواروں کی کامیابی کی دعا کرائی گئی ، چیئرمین جنڈ خانزادہ صوفی مشتاق بھٹی نے اس موقع پر شاندار انتظامات کر رکھے تھے ، دونوں راہنمائوں کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں ضلعی جوڈیشل کمپلیکس چکوال لے جایا گیا، چوہدری سلطان حیدر علی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ 25جولائی کو پورے ضلع چکوال میں شیر دھاڑے گا جبکہ میجر طاہر اقبال نے اس یقین کا اظہار کیا کہ حالات جو بھی ہوں انشاء اللہ تمام جمہوریت کش قوتوں کا مقابلہ کرینگے۔