Live Updates

حاجی امجد محمود چوہدری کو حلقہ پی پی 13 سے تحریک انصاف کا ٹکٹ مل گیا

جمعہ 8 جون 2018 22:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) حلقہ پی پی 13 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حاجی امجد محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت ایک بہت سی مشکلات کا سامنا ہے جس کے حل کے لئے ایک کرپشن سے پاک قیادت کی اشد ضرورت ہے جو نہ صرف عوامی مسائل حل کرے بلکہ عالمی طاقتوں کی آنکھوں میںآنکھیں ڈال کر پاکستان کی موقف کو پیش کرے اور سنوائے اس کے اللہ تعالیٰ نے عمران خان کی شکل میں ہمیں ایک بہترین قیادت عطا کر رکھی ہے وہ تحریک انصاف کی طرف پنجاب اسمبلی کے حلقہ 13 کا ٹکٹ ملنے کے بعد سے گفتگو کر رہے تھے۔

حاجی امجد محمود چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہماری حمایت ٹکٹ کے حصول سے بالا تر ہے لیکن میں عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پراعتماد کرتے ہوئے مجھے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حصول اقتدار کے لئے جدو جہد نہیں کر رہی بلکہ ملک کو درپیش چیلنجرز کو حل کرنے اور ایک ایسے پاکستان کی بیناد رکھ دی ہے جہاں ایک عام پاکستانی بھی عزت سے زندگی گزار سکے اور آنے والی نسلیں اور انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کی قیادت کے ساتھ ساتھ میں اپنے تمام ساتھیوں کاشکریہ ادا کرتاہوں کہ جنہوں نے اپنی حمایت کا مجھے یقین دلایا بلکہ وہ اس سیاسی سفر میںمیرے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ میں بھی اپنے عوام اور ساتھیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے اعتماد کو کبھی ٹھس نہیں پہنچاؤں گا ۔

ناصر اسلم راجہ
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات