مشرف کو الیکشن لڑنیکی اجازت ملی تو قانون کی حکمرانی تباہ ہوجائیگی ،ْرضا ربانی

ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ ایک شخص جو آئین توڑے اور انصاف سے بھاگے اسے پاکستان میں خصوصی مراعات حاصل ہیں ،ْ بیان

جمعہ 8 جون 2018 22:27

مشرف کو الیکشن لڑنیکی اجازت ملی تو قانون کی حکمرانی تباہ ہوجائیگی ،ْرضا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ سابق آمر پرویز مشرف کو آئندہ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دی گئی تو ملک میں قانون کی حکمرانی تباہ ہو جائے گی، ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ ایک شخص جو آئین توڑے اور انصاف سے بھاگے اسے پاکستان میں خصوصی مراعات حاصل ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹیش وی کے مطابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو الیکشن لڑنے کی اجازت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ خصوصی عدالت نے مئی 2016 ء کو پرویز مشرف کو بھگوڑا قرار دیا، مشرف نے خراب صحت کا بہانہ بنا کر عدالت کو گمراہ کیا اور تب سے مشرف ملک سے فرار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص بھگوڑا ہے اور مختلف عدالتوں سے اس کی گرفتاری کے وارنٹ نکلے ہیں، یہ قابل تشویش ہے کہ اسے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے ۔