پاکستان تحریک انصاف 25 فیصد خواتین کو ٹکٹ دینے کی شرط پر عمل نہ کرسکی ،ْ کے پی کے سے کسی خاتون کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا

جمعہ جون 22:27

پاکستان تحریک انصاف 25 فیصد خواتین کو ٹکٹ دینے کی شرط پر عمل نہ کرسکی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف 25 فیصد خواتین کو ٹکٹ دینے کی شرط پر عمل نہ کرسکی، خیبر پختونخوا سے کسی خاتون کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق عمران خان قومی اسمبلی کے 5 حلقوں سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔پی ٹی آئی 25 فیصد خواتین کو ٹکٹ دینے کی شرط پر عمل نہ کرسکی، خیبر پختونخوا سے کسی خاتون کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا اور صرف صوبائی اسمبلی سے ایک خاتون کو ٹکٹ دیا گیا جب کہ صوبائی اسمبلی کے لیے چالیس سال سے زائد عمر کے 61 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔