برف خانے کی آڑ کی جعلی دودھ کا مکروہ دھندہ

آئس فیکڑی کے احاطے میںچھپ کر جعلی دودھ تیار کرنے پر آئس فیکڑی سیل، مقدمہ درج،ملزم گرفتار ہزار لیٹر دودھ، 200 کلو بناسپتی گھی، 150 کلو یوریا، 400 کلو خشک دودھ موقع پر تلف ناقص دودھ بیچنے والے بچوں کی صحت اور مستقبل سے کھیلتے ہیں‘ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل

جمعہ 8 جون 2018 22:27

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ساہیوال اور گرد نواح میں ملاوٹ مافیا کا مکروہ دھندہ بے نقاب کرتے ہوئے چھپ کر آئس فیکٹری میں جعلی دودھ تیار کرنے پر فیکٹر ی سیل کر دی۔تفصیلا ت سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ساہیوا ل کے علاقے عارف والہ میں واقع الفرید آئس فیکٹری پر چھاپہ مار کر صحت دشمن عناصر کا مکروہ دھندہ پکڑ لیا۔

آئس فیکٹری میں چھپ کربناسپتی گھی ،یوریا،خشک دودھ جیسے زہریلے اجزاء سے جعلی دودھ تیار کیا جا رہا تھا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تین گاڑیوں میں بھرا 20 ہزار لیٹر دودھ، 200 کلو بناسپتی گھی، 150 کلو یوریا، 400 کلو خشک دودھ موقع پر تلف کر دیا ۔جعلی دودھ تیار کر کے آئس فیکٹری میں فریز کیا جاتا تھاجوکہ عام دودھ میں مکس کرکے ساہیوال نسل کی گائے کا خالص دودھ کے نام پر مختلف شہروں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

دودھ کی صورت میں مضر صحت کیمیکلز کا زہر پیلانے والے فیکٹر ی مالک کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر وا کر موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے واضح کیا کہ ناقص دودھ بیچنے والے بچوں کی صحت اور مستقبل سے کھیلتے ہیں۔دودھ جیسی نعمت میں ملاوٹ کرکے سپلائی کرنے والوں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی نہ دوسرا موقع دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :