جنوبی سند ھ صوبہ سندھ میںرہنے والے ہر مظلوم کی آواز بن چکا ہے،تنویر قریشی

طاقت اور اختیارات سے تحریکوں اور قوموں کو مٹانے کی سوچ ریاستوں اور حکومتوں کو بند گلی میں لے جاتی ہے جہاں سے واپسی کا کوئی راستہ نہیں بچتا ،رہنماء مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)

جمعہ 8 جون 2018 22:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے سیکریٹری مالیات تنویر قریشی نے کہا کہ جنوبی سند ھ صوبہ سندھ میںرہنے والے ہر مظلوم کی آواز بن چکا ہے،طاقت اور اختیارات سے تحریکوں اور قوموں کو مٹانے کی سوچ ریاستوں اور حکومتوں کو بند گلی میں لے جاتی ہے جہاں سے واپسی کا کوئی راستہ نہیں بچتا ۔تنویر قریشی نے عارضی بیت الحمزہ پر بفرزون سے آئے بزرگوں کے وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ الیکشن 2018 مہاجر قوم کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا جواب ہوگا ، جبکہ قوم مہاجر نمائندوں کواپنے ووٹ کی طاقت سے کامیاب بناکر مہاجر مخالف قوتوں کوباور کرادیگی کہ مہاجر ایک قوم ہے جسے تکڑوں اور دھڑوں میں بانٹا نہیں جاسکتاچند لوگوں کے آپسی اختلاف کا ہر یہ مطلب نہیں کہ مہاجر قوم منقسم ہے۔

(جاری ہے)

تنویر قریشی نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جہاں جمہوری نظام کی بحالی،آزاد عدلیہ اور خودمختارریاست کے قیام کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی طویل فہرست ہے ،مگر 70سالوں سے چند خاندانوںکا وطنِ عزیز پر مسلط اور باگ دوڑپر قابض رہنا مورثی سیاست اور روایات کا تسلسل ہے جسکا خاتمہ کئے بغیر آزاد اور خود مختار ریاست کاقیام ممکن نہیں۔

تنویر قریشی نے کہا کہ آفاق احمد کی جانب سے مہاجر قوم کو مہاجرجھنڈے تلے متحد کرنے کے اعلان نے جہاں مہاجر مخالف قوتوں کی بے چینی اور مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ، وہیں مہاجر نوجوانوں میں امید کی نئی شمع روشن کرکے انکے جزبوں اور عزم کو تقویت بخشی ہے، جبکہ مہاجر نوجوانوں،خواتین اور بزرگوں کا تیزی سے مہاجر قومی موومنٹ میں شمولیت کامیابی کی جانب خوش آئند پیش رفت ہے۔

تنویر قریشی نے کہا کہ مہاجر قوم خودمختار ،باشعور اور اپنے فیصلے خود کرنے والی قوم ہے جن کی فظرت میں غلامی کا تصور بھی ممکن نہیں ، ایسی جنگجوں اور باحوصلہ قوم کو بزورِطاقت دبانے اور جھکانے کی ساز ش رچانے والے احمقو ں کی جنت میں رہتے ہیں ،ایسی باحوصلہ قوم کو عزت اور محبت دیکر تو سب لیا جاسکتا ہے لڑکے لینے کا خواب دیکھنے والے اپنا ارمان پورا کرکے دیکھ لیں۔ #

متعلقہ عنوان :