پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز کی شہر لاہور میں مختلف مقامات پرکاروائیاں

زائدلمعیاد اشیاء کی فروخت پر 2 سینکس پروڈکشن یونٹس ، غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پرجنرل سٹور اور فاسٹ فوڈ پوائنٹ اور معروف برانڈ کے جعلی مشروب بنانے پر فیک پروڈکشن یونٹ کو سربمہر

جمعہ جون 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر لاہور میں مختلف مقامات پرکاروائیاں کرتے ہوئے زائدلمعیاد اشیاء کی فروخت پر 2 سینکس پروڈکشن یونٹس ، غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پرجنرل سٹور اور فاسٹ فوڈ پوائنٹ اور معروف برانڈ کے جعلی مشروب بنانے پر فیک پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کر دیا گیا۔جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئی46 کو وارننگ نوٹس جاری کیے ۔تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئے شاہین آباد میں زی این فوڈ ز سنیکس پروڈکشن یونٹ اور بند روڈ پر واقع نمکو پروڈکشن یونٹ کو ناقص آئل اورغیر معیاری مصالحہ جات استعمال کرنے ، غلط لیبلنگ کرنے ،پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار ، زائدلمعیاد فنگس لگی اشیا ء کی موجودگی ، کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے،نامناسب انتظامات اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پر دونوں یونٹس کو سیل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ بند روڈ پر واقع حیدر ہول سیل اینڈ جنرل سٹور ،نیو شالیمار کالونی میں موجود ثمر جان فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو ناقص آئل ،غیر معیاری کیچپ استعمال کرنے، زائدلمعیاد اشیاء فروخت کرنے،صفائی کے نامناسب انتظامات ، ریکارڈ اور ملازمین کے سرٹیفیکیٹس کی عدم دستیابی ،حشرات کی بہتات اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پردونوں پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ہربنس پورہ میں واقع معروف برانڈ کے جعلی مشروب بنانے پر فیک پروڈکشن یونٹ کوپی ایف اے کا لوگو استعمال کرنے ،صفائی کے ناقص انتظامات ،کاسمیٹکس کلرز ،مصنوعی مٹھاس،فلیورز اور کیمیکلز استعمال کرنے، مِس لیبلنگ اور ریکارڈ کی عدم موجودگی پر پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔جبکہ 600غیر معیاری بوتلیں،5,00بھری بوتلیں700جعلی سٹیکرز ،سلنڈر،فلنگ مشین،کیمکل ڈرمز،کمپریسراور موٹر کو قبضے میں لے لیا گیا۔

دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میں کاروائیاں کر تے ہوئے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، ناقص انتظامات ، سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ، زائدلمعیاد خوراک کی موجودگی پر4فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر40,000 کے جرمانے عائد کئے گئ مزید برآں رمضان بازارں میں مہیا کی جانے والی خوراک کے معیار کا معائنہ کیا اور لگائے گئے مختلف سٹالز سے 92کلو گلے سڑے پھل ,سبزیاں،100لیٹرز ملاوٹی دودھ ،70لیٹرز مشروبات اوربھاری مقدار میں غیر معیاری خوراک کوتلف کر دیا گیا۔مزید کاروائیوں میںفود سیفٹی ٹیمز نے عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر46فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :