40 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی میں خاتون نے کار کے بونٹ پر مچھلی فرائی کر لی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 8 جون 2018 23:08

40 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی میں خاتون نے  کار کے بونٹ پر مچھلی فرائی کر ..

ہر سال گرمیوں میں  انٹرنیٹ پہ لوگوں کی بنائی ایسی ویڈیوز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جن میں وہ سڑک پر انڈے  پکاتے ہوئے نظر آتے ہیں  لیکن ایک چینی خاتون نے تو کمال کر دیا۔ مشرقی چین میں صوبہ شانگڈونگ کے شہر بنزاؤ میں درجہ حرارت اتنا زیادہ بڑھ گیا کہ ایک خاتون نے کار کی چھت پر مچھلیاں پکا لیں۔
اس واقعے کی تصاویر میں صاف نظر آ رہا ہے کہ کم از کم پانچ چھوٹے سائز کی مچھلیاں گہرے رنگ کی گاڑی کے بونٹ پر پڑی ہیں۔

(جاری ہے)

مختلف تصویروں میں خاتون ان مچھلیوں کو پلٹتے ہوئے نظر آ رہی ہے، اس طرح یہ مچھلیاں دونوں طرف سے مکمل طور پر پکی ہوئی حالت میں ہیں۔  ایک تصویر میں خاتون مچھلی کو چاپ اسٹکس کی مدد سے اٹھائے کھڑی ہے ، جسے دیکھ کر صاف لگتا ہے کہ مچھلیاں کافی خستہ ہیں ۔چین کے پیپلز ڈیلی چائنا نے یہ تمام تصاویر  ٹوئٹ کی ہیں۔
گزشتہ سال ٹٹلاگڑھ، اڑیسہ میں جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا تھا، ایک آدمی نے سڑک پر انڈا فرائی کیا۔ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں انڈا تیار تھا۔
اپریل 2016 میں تیلنگانہ کے کریم نگر میں ایک خاتون نے براہ راست تپتی زمین پر انڈے پکائے تھے۔

متعلقہ عنوان :