نصیرآبادمیں عام انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آخری مراحل میں داخل

جمعہ جون 23:16

ڈیرہ مراد جمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) نصیرآبادمیں عام انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے حلقہ این اے 260 نصیرآبادجعفر آباد، جھل مگسی، کچھی، حلقہ پی بی11ڈیرہ مرادجمالی چھتراورحلقہ پی بی 12تمبوسے امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے بعض امیداروں نے اپنے حماتیوں اوربڑے جلوس ڈھول دھمالوں کے ساتھ کاغذات جمع کرانے کیلئے آئے کارکنوں میں جوش ولولہ پایا جارہاتھا تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 260 نصیرآبادجعفرآباد،جھل مگسی، کچھی کے ریٹرنگ آفیسرظفرجان بلوچ سے باباغلام رسول عمرانی،میر خالد خان مگسی، محمدہاشم شاہوانی، نوبت خان جکھرانی،حاجی غلام حیدرجکھرانی جبکہ حلقہ پی بی 11ڈیرہ مرادجمالی چھتر کے ریٹرنگ آفیسرعنایت اللہ بڑیچ کے پاس پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزدامیدوار میر محمدصادق عمرانی، آزاد امیدوارمیر جعفر کریم بھنگر ،آزاد امیدوار سید خادم حسین شاہ،سیدعمران شاہ،سیدشبیرشاہ،،ڈاکٹر محمد اسحاق بگٹی، صابر حسین بگٹی، میر عبدالحئی خان بھنگر،متحدہ مجلس عمل کے حاجی رحمت اللہ بنگلزئی، میراصغرخان عمرانی، جبکہ حلقہ پی بی 12تمبوکے ریٹرنگ آفیسر جہانزیب خان کے پاس سردارذادہ باباغلام رسول عمرانی، حاجی نظا م الدین لہڑی،بابومحمدامین عمرانی،سید اکبرشاہ،محمدقاسم نیچاری،سمیت دیگر امیدواروں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اس سے قبل حلقہ پی بی 12کے امیدوارباباغلام رسول عمرانی حماتیوں کے ہمراہ ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں نے رقص کرتے ہوئے قافلے کی صورت میں عدالت پہنچے پیپلزپارٹی کے نامزدامیدوارحلقہ پی بی 11سے میرمحمد صادق عمرانی اورحلقہ پی بی 12سے میرمحمد امین عمرانی کارکنوں کے جوش اورریلی کی صورت میں عدالت پہنچے جمہوری وطن پارٹی عالی گروپ کے حلقہ پی بی 11کے امیدوارڈاکٹرمحمدا سحاق بگٹی اورڈاکٹرصابر حسین بگٹی اپنے قافلے کے ہمراہ عدالت پہنچے جبکہ حلقہ پی بی 11سے آزاد امید وار میرجعفرکریم بھنگر اورسید خادم حسین شاہ اپنے حمایتوں کی ہمراہ عدالت پہنچ کراپنے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے۔